شہباز شریف نے خط میں الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کےلیے جسٹس ر طارق افتخار، جسٹس ر مشتاق احمد کے نام تجویز کردیے۔ پنجاب کے لیے محمد جاوید انور، خالد مسعود چوہدری ، عرفان قادر اور عرفان علی کے نام بھی تجویز میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 26 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے شہبازشریف کو خط لکھ کر ان سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگے تھے۔