ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے چار رکنی قانونی ٹیم سے مسودہ کی جانچ کا وقت مانگ لیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کا چوتھا مسودہ پی ٹی آئی کے حوالے کیا ،پی ٹی آئی نے چار رکنی قانونی ٹیم سے مسودہ کی جانچ کا وقت مانگ لیا ۔
ذرائع کا کہناہے قانونی ٹیم کی سربراہی بیرسٹر گوہر کریں گے ،حامد خان ،سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر بھی خصوصی ٹیم میں شامل ہوں گے، خصوصی ٹیم آئندہ تین سے چار گھنٹوں میں مسودے کا جائزہ لیکر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرے گی ۔
زرائع کےمطابق پی ٹی آئی رہنما ؤں نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات تک آئینی مسودے کی حمایت سے بھی انکار کر دیا ،جب تک بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں ہوتی آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنے گے ،مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کروانے کا عندیہ دیا،پی ٹی آئی کی کل بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق اس دوران بلاول بھٹو بھی مولانا سے ملاقات کے لیے پہنچے ،بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی وفد سے مصافحہ کیا ،بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی وفد کے ساتھ ملکر ملاقات کا بھی اظہار کیا ،پی ٹی آئی وفد نے بانی تحریک انصاف کی اجازت سے ملاقات مشروط کی ۔