چین میں ڈائنو سار کے نئی قسم کے انڈے کی بقایات دریافت

Oct 18, 2024 | 20:25 PM

ویب ڈیسک: چینی محققین نے چین کے مشرقی صوبے سے ڈائنو سار کے ایک نئی قسم انڈے کی باقیات دریافت کیا ہے جو اب تک کا دریافت ہونے والا سب سے چھوٹا انڈہ ہے۔

جیانگشی جیولوجیکل سروے اینڈ ایکسپلوریشن انسٹیٹیوٹ، چائنا یونیورسٹی آف جیو سائنسز اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کی جانب سے تین برس تک کی جانے والی تحقیق میں 8کروڑ برس پرانی 6انڈوں کی بقایات کو ڈائنو سار کے انڈے قرار دیا گیا۔

ماہرین  نے 2021 میں ان انڈوں کی باقیات ایک محفوظ گھونسلے میں دریافت  کی تھیں۔

محققین کی ٹیم نے اسکیننگ الیکٹرون مائیکرو اسکوپی اینڈ الیکٹرون بیک اسکیٹر ڈِفریکشن کا استعمال کرتے ہوئے انڈوں کے   خول کے مائیکرو اسٹرکچر کا جائزہ لیا اور بتایا کہ یہ انڈے کسی غیر پرندہ تھیروپوڈ کے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والے سب سے مکمل انڈے کی سب سے زیادہ لمبائی صرف 29 ملی میٹر پائی گئی، جس کے بعد اس انڈے نے ڈائنو سار کے سب سے چھوٹے انڈے کی باقیات کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔ 

مزیدخبریں