بلاول بھٹو نے بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کرادی 

Oct 18, 2024 | 18:46 PM

ایک  نیوز:  ذرائع  کےمطابق چیئر مین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دھانی کرادی ہے۔ 

ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان اور بیرسٹر گوہر علی سے ملاقات کی ،بلاول بھٹو  نے  بیرسٹر گوہر  کو یقین دہانی کراتے ہوئے  کہا ہے کہ  میں کل آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں، کل آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سے حتمی مسودے پر مشاورت کریں،  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں اسد قیصر بھی شامل ہوں گے ،اسد قیصر  نے بلاول  بھٹو سے گفتگو   کرتے ہوئے کہا آپ جمہوریت کےدعویدار ہیں ہمیں اتنی آپ سے توقعات ہیں ۔ 

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے حتمی آئینی ترمیمی مسودے پر چار رکنی کمیٹی بنادی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں اسد قیصر بھی شامل ہوں گے ، چار رکنی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور حامد خان شامل ہیں، چار رکنی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترمیمی بل پر بریفنگ دے گی ۔    

مزیدخبریں