پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ، آئینی ترمیم کا مسودہ منظور

پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ، آئینی ترمیم کا مسودہ منظور
کیپشن: Parliamentary special committee meeting concluded, constitutional amendment draft approved

ویب ڈیسک :ذرائع کے مطابق  پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔

خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، پی ٹی آئی کے رکن عامر ڈوگر، جے یو آئی ایف کی رکن شاہدہ اختر علی، ن لیگ سے عرفان صدیقی، ایم کیو ایم سے امین الحق، پی پی سے راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان، رانا تنویر، سینیٹر انوشہ رحمان، چوہدری سالک حسین، اعجاز الحق، خالد حسین مگسی اور دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا  ہے،نیا مسودہ 26 نکات پر مبنی ہے تمام نکات اعلی عدلیہ سے متعلق ہیں ۔

اس حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے،خصوصی کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے مسودے کی منظوری کابینہ دے گی۔  

انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں،سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔