ایک نیوز: بین القوامی اور مقامی دونوں صرافہ مارکیٹوں میں سونا نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کےبعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 80ہزار 900روپے ہوگئی ، 10گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار 572روپے اضافہ ہوا جس کےبعد 10گرام سونا 2لاکھ 40ہزار 826روپے کا ہوگیا ،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے اضافے سے 3ہزار 100 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 30 ڈالرز اضافے کے بعد 2712 فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ۔