اداکارہ صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں نہ جانے کی وجہ بتادی

اداکارہ صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں نہ جانے کی وجہ بتادی
کیپشن: Actress Saima Baloch explained the reason for not going to Nida Yasir's show

ویب ڈیسک:اداکارہ و ماڈل صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں جانے سے انکار کی وجہ بتادی۔

صائمہ بلوچ نے بلاک بسٹر فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سمیت دیگر پنجابی فلموں میں کام کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے گیم شو میں بطور کھلاڑی حصہ لیا تھا جس کے بعد ندا یاسر نے گیم شو کے شرکا کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا تھا۔

 بعدازاں صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں جانے سے منع کردیا تھا جس کی وجہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بتائی اور کہا کہ مجھے پیسوں کی آفر کے بغیر شو میں بلایا گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر یہ پروموشن کیلئے بلا رہے تھے تو انہیں گیم شو کے فائنل میں بلانا چاہیے تھا، اگر میں پروگرام میں شرکت کیلئے ٹائم دوں گی تو مجھے پیسہ کیوں نہیں دیا جائے گا؟

انہوں نے کہا ایک کہاوت ہے کہ ’’ٹائم پیسہ ہے‘‘اور یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے ندا یاسر کے شو میں جانے سے منع کیا تھا۔