پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

Oct 18, 2024 | 14:21 PM

ویب ڈیسک: آخرکار جیت کیلئے پاکستان کا انتظار ختم ہوا، مسلسل چھ ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد آخر کار پاکستان نے جیت کا مزہ چکھ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیدی،جس کے بعد تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ 

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ملتان کا میدان اسپنرز کے نام رہا، پاکستانی اسپنرز کے جال میں انگلش بیٹنگ لائن ایسی پھنسی کے پھر بچنے کا کوئی راستہ نہ ملا، ساجد خان اور نعمان علی دوسرے ٹیسٹ میچ میں نمایاں رہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  پاکستانی کرکٹ ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو سراہا۔

اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا، ساجد خان نے شاندار بولنگ کی، بیٹنگ پرفارمنس بھی بہترین رہی ۔   

مزیدخبریں