ویب ڈیسک:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ بدمعاشی کی گئی تو ہم بھی بدمعاشی کا رویہ اختیار کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترامیم مسودے پر مشاورت ہوئی۔
بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اراکین پارلیمنٹ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہمارے ارکان کو بڑی بڑی آفرز دی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترامیم پر کمیٹی میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا، ہمارے ارکان کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل 26 ویں آئینی ترمیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔