سندھ: نوکریوں میں عمر کی رعایت ختم کرنے کا اعلان

Oct 18, 2024 | 00:23 AM

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے نوکریوں میں عمر کی رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نوکری کیلئے 15 سال عمر کی رعایت دی گئی تھی،اب یہ رعایت یکم جنوری 2025 سے ختم کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ پہلے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا۔

بدین میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد حکومت نے نوکریاں دینا شروع کیں۔

انہوں نے کہا کہ گریڈ 16 سے اوپر کی 16 ہزار سے زائد نوکریاں دے چکے ہیں، لیکن ایک جماعت کو سندھ کی ترقی پسند نہیں، اس نے اسٹے لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورٹ سے بھی تاریخ پر تاریخ ملتی رہی، عوام سے کیے گئے سارے وعدے پورے کریں گے اور سرخرو ہوکر ان کے پاس جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایل بی او ڈی اسپائنل آر ڈی سے پرانے قدرتی پانی کے راستے بحال ہوگئے، بدین، سانگھڑ، میرپور خاص اور نواب شاہ کی زمینیں سیلاب میں نہیں ڈوبیں گی۔ 

مزیدخبریں