مصرسے غزہ کیلئے امداد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، اسرائیل

Oct 18, 2023 | 23:49 PM

ایک نیوز :اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے مطالبے پر مصر سے غزہ کیلئے امداد کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن  اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچے جہاں انہوں نے  نیتن یاہو سے گفتگو میں غزہ کے اسپتال پرحملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی اور کہا کہ غزہ کے اسپتال پر حملہ بظاہر آپ نے نہیں دوسری ٹیم نے کیا البتہ امریکی صدر نے اس حوالے سے کسی ثبوت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل کی سرحد سے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دیں گے، غزہ میں مصر سےآنے والی امداد کو نہیں روکیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم دفتر کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر کے مطالبے پر مصر سے غزہ کیلئے امداد کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، مصر سے کھانا، پانی اور ادویات کی فراہمی صرف جنوبی غزہ میں ہونی چاہیے۔

اسرائیلی وزیراعظم دفتر کے بیان کے مطابق مصر سے آنے والی جو امداد حماس تک جائے گی اسے روکیں گے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک اسرائیل کی طرف سے امداد کی بندش برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں