ایک نیوز : پاکستان کے 4اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق تمام نمونوں میں ملے وائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔
نگران وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب 43 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے جو بہت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں دنیا کا حساس ترین پولیو سرویلنس نظام قائم ہے، نمونوں میں وائرس کی تصدیق ظاہر کرتی ہے کہ یہ نظام مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔
ندیم جان کا کہنا تھا کہ ماحول میں وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لیے خطرہ ہے، پولیو لا علاج ہے اور صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ہم نے رواں سال کئی پولیو مہمات کا انعقاد کیا ہے، نومبر میں جن علاقوں میں وائرس ہوگا وہاں انسداد پولیو مہم میں ویکسین دیں گے۔
4اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق
Oct 18, 2023 | 22:16 PM