ایک نیوز : سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار غزہ پر وحشیانہ حملے کے بعد خاموش دنیا پرپھٹ پڑے۔
خاموش عالمی برادری اور اسلامی ریاستوں کے لیے جلال نے انسٹاگرام پر غزہ کے اسپتال کی تصویر شیئر کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں ترکی میں پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بےمثال نسل کشی ہوئی ہے، ہزاروں بےگناہ لوگوں، عورتوں اور بچوں کو شہید کر دیا گیا’۔
جلال آل نے لکھا کہ ‘دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے کہاں ہیں؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟