پیٹرول کی قیمت میں 140 روپے کمی کی تجویز

پیٹرول کی قیمت میں 140 روپے کمی کی تجویز
کیپشن: پیٹرول کی قیمت میں 140 روپے کمی کی تجویز

ایک نیوز :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرول کی قیمت میں 140 روپے کمی کی تجویز پیش کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر انہوں نے لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور مہمان کتاب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ حکومت نے 15 اکتوبر کو ملک کی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے بڑی کمی کا اعلان کیا تھا۔

حکومت کے ابتدائی اقدام کے نتیجے میں پٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی ہوئی جس کے بعد پٹرول کی قیمت 323 روپے 38 پیسے سے کم ہوکر 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

دریں اثنا نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پرگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرول کی قیمت میں 140 روپے کمی کی تجویز پیش کر دی۔