ایک نیوز :پاکستان میں ایک بار پھر زلزلے کا خدشہ ، چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کردیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کبھی بھی آسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن موجود ہے ، ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کبھی بھی آسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں8 شدت کازلزلہ آچکا ہے ، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔
پاکستان میں پھر زلزلے کا خدشہ :چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کردیا
Oct 18, 2023 | 20:35 PM