اقوام متحدہ :امریکا نے غزہ کے لیے انسانی امداد کی قرارداد ویٹو کردی

Oct 18, 2023 | 20:04 PM

ایک نیوز :امریکا نے غزہ کے لیے انسانی امداد کے لئے اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق  15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے حق میں 12 ووٹ پڑے  روس اور برطانیہ غیر حاضررہے،12 ارکان نےحمایت کی ۔سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد برازیل نے پیش کی تھی۔
امریکا نے دوسری بار سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے، اس سے پہلے روس اور برازیل نے جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔ انہیں بھی امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔
سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر 12 ارکان نےحمایت میں ووٹ دیے، جبکہ ووٹنگ میں روس اور برطانیہ غیر حاضر رہے۔واضح رہے اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کی حدیں بھی پار کرلی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت عالمی سطح پر اسرائیل کے اسپتال پر حملے کی مذمت کی گئی۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہسپتال مقدس ہیں، ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ناقابل قبول ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، سارے فلسطینی حماس سے تعلق نہیں رکھتے، دیگر ممالک اور گروہ اسرائیل پر حملے کا سوچیں بھی مت، اسرائیل آنے کا صرف ایک مقصد ہے کہ اسرائیل اکیلانہیں،اسرائیل کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،  ہم خاموشی سے نہیں بیٹھے رہ سکتے، اسرائیل کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں