کسٹم حکام کی کارروائی ،لاکھوں روپے کی مہنگی شراب برآمد

Oct 18, 2023 | 19:09 PM

ایک نیوز : کسٹم حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے   غیرملکی شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔
تفصیلا ت کے مطابق کسٹمز حکام نے محمد ثاقب نامی مسافر کو گرفتار کر لیاجس کے قبضے سے ملزم کے سامان سے شراب کی 30 بوتلیں برآمد ہوئیں،  برآمد کی گئی شراب کی مالیت 8 لاکھ روپے سے زائد ہے، مسافر نے گرین چینل کا استعمال کرتے لاؤنج سے باہر جانے کی کوشش کی، گرین چینل پر تعینات عملہ نے شک کی بنیاد پر سامان چیک کیا، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں