ایک نیوز:بھارت سے فیس بک دوست کی خاطرپاکستان آکر شادی کرنیوالی انجو کو بچوں کی یاد ستانے لگی۔بھارت واپس جانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان آ کرنصراللہ سے شادی کرنیوالی انجو کاکہنا ہے کہ ویزے کی معیار ختم ہورہی ہے۔ توسیع نہ ملنے پر جلد بھارت جانے کا فیصلہ کیا۔صرف اپنے بچوں کیلئے ہندوستان واپس جارہی ہوں شوہرسے کوئی رشتہ نہیں ہے اور وہاں پہنچ کر سبھی سوالوں کے جواب دوں گی۔سکیورٹی اداروں کے سوالات اور نصراللہ کے ساتھ تعلقات کے جوابات بھی دوں گی ۔
راجستھان کی رہنے والی انجو اس وقت سرخیوں میں آئی تھی، جب وہ اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر اپنے عاشق نصراللہ سے ملنے کیلئے پاکستان چلی گئی تھی۔ اب خبر یہ ہے کہ اپنے فیس بک دوست نصر اللہ سے شادی کرنے کے لئے سرحد عبور کر کے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ جانے والی انجو رواں ماہ اکتوبر کے آخر تک ہندوستان واپس آ سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ 34 سالہ انجو نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے اور خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے رہنے والے 29 سالہ نصر اللہ سے شادی کرلی ہے۔ انجو اور نصراللہ کی پری ویڈنگ شوٹ کے ویڈیوز بھی وائرل ہوئے تھے۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انجو مذہب کی تبدیلی اور شادی کے بعد فاطمہ بن گئی تھی۔ تاہم ابھی تک انجو کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔