ایک نیوز :12 ہزار سے زائد افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے معاملے پروفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ۔
کمیٹی نے ملک بھر کے ایف آئی اے امیگریشن حکام سے مسافروں کی ٹریول ہسٹری طلب کر لی،کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور ، اسلام آباد سمیت مختلف نادرا دفاتر سے شناختی کارڈز کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی۔
ذرائع کےمطابق سب سے زیادہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلوچستان سے جاری ہوئے، نادرا حکام سے شناختی کارڈ کے اجرا کے لئے جمع کرائی گئی دستاویزات اور تفصیلات بھی طلب کی گئیں،کن افسران نے شناختی کارڈز کے اجرا کی منظوری دی؟ لسٹ طلب کر لی گئی
ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈی جی مصطفیٰ جمال سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی،وزارت داخلہ نے کمیٹی کو 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔