اگر12اکتوبر نہ آتا پاکستان بھی ایسا نہ ہوتا،راناثنااللہ

Oct 18, 2023 | 18:03 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ 12اکتوبر 1999کا دن نہ آتا تو پاکستان آج اس حال میں نہ ہوتا ۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ کا بیان میں کہنا تھاکہ12 اکتوبر 1999 کو پھر سازش کی گئی، مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو پابند صلاصل کیا گیا، اس دوران بھی ایک واقعہ پیش آیا جب نائن الیون ہوا تو اس وقت امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری کا صرف ایک فون آیا کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں یا نہیں؟ اس کے بعد آپ کو پتا ہی ہے کہ کیا ہوا۔ اور آج ملک کے جو حالات ہیں سب کے سامنے ہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت امریکی صدر نے نوازشریف کو 5بار ٹیلی فون کیا اور پیسوں کی لالچ بھی دی اور کہا 5ارب ڈالر دنیا کے جس بینک میں کہیں گے جمع کرادیں گے۔لیکن امریکہ کے 5فونز کے مقابلے میں نوازشریف نے 6ایٹمی دھماکے کئے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  ملک میں لوڈشیڈنگ 20، 20 گھنٹے، اور دہشتگردی سوات تک پہنچ گئی تھی۔ ان حالات کے باوجود مسلم لیگ ن نے 2013 میں ملک کی کمان سنبھالی، اور کہاکہ میری جماعت کے اوپر اعتماد کریں میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی سے پاکستان کو نجات دلاؤں گا۔ اور نواز شریف نے کرکے دکھایا اور ملک کو نجات دلائی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2017 میں چوتھی مرتبہ پھر سازش کی گئی۔ دھرنے شروع کر دیے گئے۔ کام نہیں کرنے دیا، اس وقت کی جوڈیشل اسٹبلشمنٹ سے مل کر نواز شریف کو اقتدار سے نکال لیا گیا محض ایک اقامے  کامعاملہ تھا ۔اور پھر ساری صورت حال آپ کے سامنے ہے، 2018 سے 2022 تک ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر کاکہنا تھاکہ نواز شریف 21 اکتوبر کو آرہے ہیں، وہ آکر آپ سے مخاطب ہوں گے اور آپ کو پھر سے اعتماد میں لیں گے۔ نواز شریف پھر سے پاکستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے آرہے ہیں۔ پاکستان کو وہیں سے آگے لے کر بڑھیں گے جہاں وہ چھوڑ کر گئے تھے۔

مزیدخبریں