ایک نیوز :پاکستان علماء کونسل نے جمعہ کو پورے ملک میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ چئیرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے کانفرنس میں اعلان کیا جمعہ کو پورے ملک میں یوم شہدائے فلسطین منایا جائے گا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈر کانفرنس میں موقف کا اعادہ کیا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا تھا اقوام متحدہ کا کام جارحیت روکنا اور تنازعات حل کرنا تھا وہ ادارہ آج اسرائیل کے سامنے اور امریکہ کے سامنے ناکام ہو گیا ہے۔
کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔