لیگی رہنماؤں کی مینارپاکستان آمد،جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Oct 18, 2023 | 17:44 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر،بلال یاسین سمیت د یگر رہنماؤں کی مینارپاکستان آمد،21اکتوبر کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھرکاکہنا تھاکہ 21اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔اپنی بیماری کو بھول کر عوام کے لیے آ رہے ہیں۔پاکستانی عوام میں جذبہ نظر آ رہا ہے۔میاں نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

سیف الملوک کھوکھر کاکہنا تھاکہ ایک نشئی نے ساڑھے تین سال ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔کیا غلطی کی تھی کہ میاں نواز شریف کو ملک سے دور کیا گیا۔جو دوسرے صوبوں سے ریلیاں ہیں وہ 20 اکتوبر کو آنا شروع ہو جائیں گی۔بڑی عاجزی سے کہتا ہوں اتنا بڑا جلسہ آج تک نہیں ہوا ہوگا۔پورا لاہور ہی جلسہ گاہ ہوگا صرف مینار پاکستان نہیں۔میاں نواز شریف 5 بجے ہیلی کاپٹر کے زریعے یہاں پہنچیں گے۔صرف ایک ہی تقریر ہوگی جو قائد میاں نواز شریف کی ہوگی۔قانون کے مطابق ہر کام ہوگا, غیر قانونی کام آج تک ہم نے نہیں کیا۔

سابق وزیر بلال یاسین کا کہنا تھاکہ میاں نواز شریف کے لیے کوئی روایتی جلسہ نہیں ہونا۔ایک بات وہ کریں گے کہ پہلے کرکے دیکھایا تھا اب کر کے دیکھائیں گے۔جو ہمارے مخالف ہیں آج ہمارے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں۔کوئی جھوٹا وعدہ نہیں ہوگا, کر کے دیکھائیں گے۔

مزیدخبریں