واٹس ایپ کا نیا فیچر، "واٹس ایپ چینل" کیسے بنایا جائے؟

Oct 18, 2023 | 16:01 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: دنیا بھر میں بے حد مقبول موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچرواٹس ایپ چینل‘ شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اپ ڈیٹس شیئر کر سکتے اور فالوورز کے ساتھ براہ راست رابطے میں آسانی سے رہ سکتے ہیں۔ واٹس ایپ چینلز کا یہ فیچر ایک براڈ کاسٹ ٹول ہے.مذکورہ فیچر پہلے صرف چند ممالک میں آزمائشی طور پر پیش کیا گیا لیکن اب اسے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کردیا ہے اور تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔اس فیچر سے سیاسی، سماجی اور تمام مشہور شخصیات اور ادارے اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

 جس ادارے یا شخصیت کی جانب سے چینلز بنایا گیا ہے اسے تمام لوگ دیکھ سکتے ہیں اور خود فالو کرسکتے ہیں اور ان کی ہر لمحے کی اپڈیٹ صرف ایک کلک کی دوری پر حاصل کرسکتے ہیں۔یہ فیچر ایک اسٹیٹس والے ٹیب پر ظاہر ہوتا ہے جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی چیٹ سے علیحدہ ہوتا ہے۔

  واٹس ایپ چینل بنانے کا طریقہ
اپنے فون پر واٹس ایپ کھولیں اور اپ ڈیٹس ٹیب پر جائیں

+ نشان کو کلک کریں اور ’نیو چینل‘ کو منتخب کریں

’ٹو گیٹ اسٹارٹڈ‘ پر ٹیپ کریں اور اسکرین پر نمودار ہونے والی ہدایات پر عمل کرتے جائیں، اس کے بعد اپنے چینل کو کوئی نام دیں، نام کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں