190ملین پاؤنڈ سکینڈل پر الگ درخواست لیکر شہری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

Oct 18, 2023 | 15:15 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: 190ملین پاؤنڈ سکینڈل پر الگ درخواست لیکر شہری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست ڈاکٹر شفیق الرحمان کی جانب سے دائر کی گئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست پر رجسٹرار کا اعتراض ہے،یہ درخواست چیمبر اپیل میں ہی سنی جائے گی،چیمبر اپیل پر جو فیصلہ ہوگا اس کے مطابق دیکھا جائیگا۔

مزیدخبریں