ایک نیوز: میٹرک بورڈ کراچی کے سالانہ نتائج میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ بورڈ انتظامیہ نے تمام طلباء کی مارک شیٹس کی پرنٹنگ روک دی۔
بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ جب تک نتائج کی مکمل تحقیقات نہیں ہوں گی۔ مارک شیٹس کی پرنٹنگ نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ میٹرک بورڈ کراچی میں پیسوں کے عوض نتائج تبدیلی پر دو کمیٹیاں تحقیقات کررہی ہیں۔
وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ بورڈ انتظامیہ کی اپنی قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ بورڈ کی جانب سے تاحال مارک شیٹس جاری نا کرنے پر طلبہ والدین پریشان ہیں۔
میٹرک بورڈ نے گزشتہ ماہ 28 ستمبر کو نتائج کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق میٹرک کے سالانہ نتائج میں کروڑوں روپے رشوت کے عوض ہزاروں طلبہ کے نتائج تبدیل کیے گئے، نتائج کی تبدیلی کیس میں ناظم امتحانات عمران طارق بٹ کو عہدہ سے ہٹایا جا چکا ہے۔