ون ڈے کرکٹ پر کس کا راج؟نئی آئی سی سی رینکنگ جاری

ون ڈے کرکٹ پر کس کا راج؟نئی آئی سی سی رینکنگ جاری

ایک نیوز: آئی سی سی  ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سر فہرست براجمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی  کی جانب سے ون  ڈے پلیئرز  کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے ، ون ڈے بیٹرز  کی رینکنگ  میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی  جبکہ  بھارت کے شبمن گِل کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔  جنوبی افریقا کے اوپنر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر  اور  جنوبی افریقا  کے رسی وین ڈر ڈوسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔  قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر  امام الحق رینکنگ میں دسویں  اور  فخر زمان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے  بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے  جوش ہیزل ووڈ کا پہلا ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ   کا دوسرا جبکہ بھارت کے محمد سراج تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن سرفہرست موجود ہیں