عدالت نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام ECL سے نکالنے کی انٹراکورٹ اپیل نمٹا دی

عدالت نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام ECL سے نکالنے کی انٹراکورٹ اپیل نمٹا دی
کیپشن: The court disposed of the intra-court appeal to remove the names of Farah Princess' children from the ECL

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی رپورٹ کی روشنی میں فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ ایمان اقبال اور فراز اقبال نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزاروں کا نام سیاسی بنیادوں پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔ لہذا عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔ 

دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل طارق بشیر اعوان نے رپورٹ جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کی استدعا پر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا جس پر عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل وفاقی حکومت کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔