ایک نیوز:سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیں دھمکی دی کہ آپ ایٹمی پروگرام بند کرے مگر بھٹو نے ایسا نا کیا،انکو بھی قید کردیا گیا جس طرح ایک وزیراعظم کو جیل میں ڈالا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے شہباز گل کے مقدمے میں جو فیصلہ دیا ہے اس نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے،سپریم کورٹ نے میڈیا کو تحفظ دیا ہے،امریکہ نے ہمیں دھمکی دی اس نوعیت کی دھمکی بھٹو کو دی گی،امریکہ نے کہا کہ آپ ایٹمی پروگرام بند کرے مگر بھٹو نے ایسا نا کیا،انکو بھی قید کردیا گیا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس طرح ابھی ایک وزیر اعظم کو گھر بھیجا اور اس کو اب جیل میں ڈال دیا،خدیجہ شاہ کی ضمانت ہوئی ہے امریکہ سے پاکستان کے وفد نے ان سے ملاقات کی،انہوں نے بتایا کہ 10 ہزار کارکنوں کو قید کیا گیا،ڈاکٹر یاسمین راشد بیمار ہیں وہ جیل میں بیٹھی ہیں،امید ہے اب خدیجہ شاہ کو دوبارہ گرفتار نہیں کرینگے۔ماضی میں یہ رہائی کے فوری بعد گرفتار کرتے رہے ہیں۔
لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ فلسطین کے معاملے پر مسلمانوں کو غیرت کیوں نہیں آتی،2 ارب مسلمان دنیا میں بستے ہیں،ہمیں مسلمان ہوکر یکجتی کرنی ہوگی،پاکستانی حکومت کو بھی بھرپور موقف اختیار کرنا ہوگا،امریکہ کا وزیر خارجہ کہتا ہے میں یہودیوں کا نمایندہ بن کر دورہ کرنے جارہا ہوں۔