چین نے نئے بیلٹ اینڈ روڈ 8 نکاتی ایکشن پلان کا اعلان کر دیا

چین نے نئے بیلٹ اینڈ روڈ 8 نکاتی ایکشن پلان کا اعلان کر دیا
کیپشن: China announced the new Belt and Road 8-point action plan

ایک نیوز: چین نے نئے بیلٹ اینڈ روڈ 8 نکاتی ایکشن پلان کا اعلان کردیا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے بی آر آئی کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں تیرسے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اب فزیکل کنیکٹیویٹی سے ادارہ جاتی کنیکٹیویٹی بن چکا ہے۔ 

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کورونا دور میں بیلٹ اینڈ روڈ زندگی بچانے کا سبب بنا، بی آر آئی مل کر منصوبہ بندی، تعمیر اورفائدہ اٹھانے کا ذریعہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے چین اپنے دروازے وسیع تر کھول رہا ہے، چین 140 ممالک اورعلاقوں کیلئے اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے۔

صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی کوپھول دیتے ہیں توخوشبو آپ کے ہاتھوں میں بھی رہتی ہے، باہمی تعاون نہ صرف ایک بلکہ دیگر ممالک کےعوام کوبھی فائدہ دے گا۔

چینی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بلاک کی سیاست ہمارا انتخاب نہیں، یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہیں،عالمی ماڈرنائزیشن امن اور خوشحالی کیلئے ہونی چاہیے۔

چینی صدر نےبیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کو مزید بڑھانے اورمضبوط کرنے کے ساتھ بی آر آئی سے متعلق 8 نکاتی ایکشن پلان کا بھی اعلان کیا۔

افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کی کامیابی پرچین کو مبارکباد پیش کی۔