ایک نیوز: سری لنکا نے ریپ کیس سے نجات پانے والے دنوشکا گوناتھلاکا پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران گوناتھلاکا پر ایک خاتون نے ریپ کا الزام عائد کیا تھا جس کی وجہ سے انھیں وہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ سری لنکن بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے بھی ان پر پابندی عائد کردی تھی۔
11 ماہ تک آسٹریلیا میں کیس لڑنے کے بعد گوناتھلاکا بے قصور قرار پائے جس کے بعد 3 اکتوبر کو انکی وطن واپسی ہوئی اور اب ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر بورڈ نے ان پر کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پابندی اٹھا دی ہے۔ دنوشکا گوناتھلاکا اب کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے اور نیشنل ڈیوٹی کیلیے بھی اہل ہوں گا،ان پر واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اپنے کسی عمل سے ملک کا نام بدنام نہ کریں۔