ننکانہ صاحب: ٹک ٹاک کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

Oct 18, 2023 | 11:37 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ننکانہ صاحب میں  ٹک ٹاک بنانے کا شوق نوجوان کی زندگی لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق ننکانہ صاحب، تھانہ بڑاگھر کے علاقہ اٹاری چاکر میں بندوق سے ٹک ٹاک بناتےنوجوان سے فائر چل گیا,فائر لگنے سے لاہور سے آیا 17 سالہ حمزہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ مقتول حمزہ اپنے کزن ذیشان کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہا تھا، پولیس نے مقتول کے کزن ذیشان کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے،تحقیقاتی ٹیمیں مختلف زاویوں سے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہیں ہے۔

مزیدخبریں