میانوالی: سیمنٹ فیکٹری میں انجینئر کی فائرنگ سے 2 افسر جاں بحق

Oct 18, 2023 | 11:11 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میانوالی کے نواحی علاقہ داؤد خیل سیمنٹ فیکٹری میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں, فائرنگ کے واقعہ میں دو افسران جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیمنٹ فیکٹری (میپل لیف ) اسکندر آباد داؤدخیل میں پیش آیا۔معمولی تلخ کلامی پر ڈپٹی مینجر وقاص بنگش کی فائرنگ سے ڈپٹی جنرل مینجر عبدالوہاب اور عبدالصمد نامی افسران موقع پر جانبحق ہوگئے, فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا.ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔

تھانہ داودخیل پولیس نےملزم وقاص کو پسٹل سمیت گرفتار کر لیا ہے، فائرنگ کا واقعہ  دوران میٹنگ پیش آیا تھا۔تھانہ داؤدخیل پولیس کی ملزم سے تشویش جاری ہے۔

مزیدخبریں