ایک نیوز: انٹر بینک میں ڈالر نے پھر اڑان بھر لی۔ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 26پیسے،اوپن مارکیٹ میں 4روپے مہنگاہوا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277.03سے بڑھ کر 280روپے 29پیسے پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/MaQrBcTLrz#SBPExchangeRate pic.twitter.com/vzQmy6TCsN
— SBP (@StateBank_Pak) October 18, 2023
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 4روپے مہنگاہو کر 281روپے پربند ہوا ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےاختتام پر مارکیٹ 99 پوائنٹس کی کمی سے 49 ہزار 431 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 139 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 185 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 49,740 جبکہ کم ترین سطح 49,383 رہی۔