ایک نیوز:آزاد جموں و کشمیر میں جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارش اور برف باری کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت اور گردونواح میں موسم خوش گوار ہوگیا، دارالحکومت کے پہاڑی سلسلے کوہ مکڑہ، پیر چناسی، پیر ہسی مار نے برف کی دوشالہ اوڑھ لی ہے۔وادی نیلم اور لیپا کے پہاڑوں پر بھی ہر سو برف ہی برف نظر آ رہی ہے، آزاد کشمیر میں حالیہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں موسم گرم اور خشک ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، 38 سے41 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت محسوس کیا جائے گا۔
ہوامیں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، ہوائیں شمال مشرق سے15 سے 30 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، مغربی ہواؤں کے زیراثرکراچی، تھرپارکرمیں بوندا باندی کا امکان ہے۔