العزیزیہ و ایون فیلڈ کیس:نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست آج دائر ہوگی

Oct 18, 2023 | 10:46 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست آج دائر کی جائے گی۔ قائد مسلم لیگ ن کو ایک کیس میں 10 سال اور دوسرے میں 7 سال کی سزا سنائی دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اپنے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے راہیں ہموار کرنے میں مصروف ہے، اور آج سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ میں نوازشریف کی حفاظتی ضمانت دائر کی جائیں گی، حفاظتی ضمانت ہائیکورٹ کےفیصلے کی روشنی میں دائرکی جائیں گی۔

نوازشریف کو ایون فیلڈ کیس میں10 سال اور العزیزیہ کیس میں7 سال سزا سنائی گئی تھی، اور ہائیکورٹ نےعدم پیشی پر نوازشریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں، جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد مسلم لیگ کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

ہائیکورٹ نے اپیلوں کی بحالی درخواست دائر کرنے کی اجازت دی، نوازشریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئےعدالت کے سامنے پیش ہونے کی استدعا کی جائے گی۔

دوسری جانب توشہ خانہ کیس اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بھی نواز شریف کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

مزیدخبریں