ایک نیوز:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عدم پیروی پر خارج دونوں ضمانتیں بحال کردی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست پر اسلام آباد انسداد دہشتگری عدالت کے ابو الحسنات ذولقرنین نے سماعت کی، وکیل علی بخاری شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش ہوئے۔
عدالت نے فریقین کو 20 اکتوبر کو حتمی دلائل طلب کر لئے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست ضمانتیں میرٹ پر سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ انسداد دہشتگری عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی تھیں۔