ایک نیوز: اسرائیل کی غزہ میں ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ہسپتال کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےاپنے پیغام میں غزہ کے الاہلی الممدنی ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون،ہسپتالوں اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کرتا ہے،ہم اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں،عالمی برادری بے گناہ فلسطینوں پرتشدد کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدمات کریں ،سیکرٹری جنرل قوام متحدہ کو کہا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کو بےگناہ فلسطینیوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے آمادہ کریں۔