ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی ضمانتوں پر کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد ، صدقت حسین ، رفیق خان ، اعزاز رفیق ، سمیت 22 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے ضمانت دائر کی۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ مقدمہ کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں ہے ،ہائیکورٹ سے ریکارڈ ملتا ہے تو عدالت میں پیش کریں گے۔ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔
بعد ازاں عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی ضمانتوں پر کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔