ایک نیوز: پاکستان نے بھی غزہ کی پٹی میں ہسپتال پر ہونے والے اسرائیل کے فضائی حملے کی شدید مذمت کر دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں زخمی مریضوں اور پناہ گزینوں پر حملہ غیر انسانی فعل ہے، سویلین آبادی اور املاک کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے، عالمی برادری غزہ پر اسرائیلی بمباری رکوانے کیلئے فوری ایکشن لے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہسپتال پر بمباری کر کے علاج معالجے کیلئے موجود 800 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ سیکڑوں شہری شدید زخمی ہیں، حملے کے بعد ہسپتال کی عمارت زمین بوس ہو گئی، شہید ہونے والوں میں مریض، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف شامل ہے۔