ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ایسنس کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کر دی

ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ایسنس کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کر دی
کیپشن: ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ایسنس کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کر دی

ایک نیوز : ملک میں روپے کی قدر میں بہتری کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے۔

ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ایسنس گاڑی پر 6 لاکھ روپے کی کمی کردی ۔ ایم جی ایچ ایس کی قیمت86 لاکھ 99 ہزار سے کم ہوکر80 لاکھ 99 ہزار ہوگئی۔


ڈیلرز نے قیمت میں کمی کی وجہ درآمدی لاگت میں کم ہونے کو قرار دیا ہے۔کمپنی کے مطابق گاڑی کی قیمت میں کمی کا فوری اطلاق کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل ’’کیا‘‘ لکی موٹرز کارپوریشن نے بھی گاڑیوں کی قیمت میں 5 لاکھ روپے تک کمی کی تھی۔