معروف ارب پتی جیف بیزوس نے79ملین کا فلوریڈامینشن خرید لیا

Oct 18, 2023 | 00:28 AM

ایک نیوز : امیزون کے مالک اور  معروف ارب پتی جیف بیزوس نے79ملین کا فلوریڈا مینشن  خرید لیا۔

رپورٹ کے مطابق   معروف ارب پتی جیف بیزوس نے 2ماہ پہلےہی 68ملین کی انڈین کریک میں ایک جائیداد خریدی تھی۔

19ہزار 64مربع فٹ پر پھیلے فلوریڈا مینشن کو سال 2000میں بنایاگیا تھا جو 7بیڈرومز اور 14باتھ روم،ایک سوئمنگ پول،تھیٹر،لائبریری،شراب خانہ،سرونٹ کوارٹرز پرمشتمل ہے۔

مزیدخبریں