ایک نیوز نیوز :دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا جادو باکس آفس پر برقرار ہے ،پانچ روز میں دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے 50کروڑ کا بزنس کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق دی لیجنڈ آف مولاجٹ پاکستان سمیت اب تک دنیا بھر میں 2.3ملین ڈالر( پاکستانی پچاس کروڑ سے زائد )کا بزنس کرچکی ہے۔ انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کی مشترکہ پروڈکشن اے اے اے موشن پکچرز کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستانی روپے کے مجموعی پچاس اعشاریہ اکیانوےکروڑ روپے ( 2.3) ملین امریکی ڈالر کمائے ہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دنیا بھر میں 25 ممالک میں 500 سے زائد اسکرینز پر ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ کسی بھی پاکستانی یا پنجابی فلم کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ اور وسیع ترین ریلیز ہے۔ باکس آفس رپورٹ کے مطابق فلم نے پاکستانی مارکیٹ میں پاکستانی روپے 11.27 کروڑ (امریکی ڈالر 526,902) کمائے۔ڈائریکٹر بلال لاشاری نے کہا کہ میں فلم کو دنیا بھر میں شائقین اور ناقدین کی طرف سے ملنے والی محبت سے بے حد متاثر ہوں۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستانی سینما کو عالمی نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ یہ دنیا بھر کے سینما گھروں میں دل جیت رہا ہے۔
فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کئی سالوں سے ہماری سب کی محنت ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہماری فلم نے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور پاکستانی سینما کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے، جسے نہ صرف اندرون ملک بلکہ عالمی سطح پر ناظرین اور ناقدین نے پسند کیا اور سراہا ہے۔یار رہے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر 2022 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید،راحیلہ آغا،راشد محمود،وسیم علی،نئیر اعجاز، فارس شفیع اور علی عظمت شامل ہیں۔