بیٹے کو سکول سے کتابیں نہ ملنے پر باپ نے خود کو آگ لگالی

Oct 18, 2022 | 22:29 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: مصر میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا  ہے جہاں والد نے اپنے بیٹے کو  سکول کی طرف سے نصابی کتابیں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے خود کو آگ لگا لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز  ایک شخص نے اسکول کی پرنسپل کی جانب سے  ناروا سلوک  پر پرائمری اسکول کے اندر اپنے کپڑوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔

 حکام نے بتایا کہ اسکول نے اس شخص کے بیٹے کو اس وقت تک نصابی کتابیں دینے سے  انکار کیا تھا جب تک کہ انہیں ادائیگی نہیں کی جاتی۔

واقعے کے بعد اسکول میں موجود متعدد عملے نے آگ بجھائی اور اس شخص کو فوراً اسپتال منتقل کرکے اس کی جان بچالی۔ آگ کے باعث معمولی جھلسنے کی وجہ سے وہ اب بھی زیر علاج ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس شخص کی بیوی کا کہنا ہے کہ  شوہر کی خود سوزی کی وجہ اسکول پرنسپل کی طرف سے اس کے ساتھ بدتمیزی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شوہر کو  اسکول میں سکیورٹی عملے نے مارا پیٹا بھی تھا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ کے بعد اسکول کی پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔

مزیدخبریں