ایک نیوز نیوز : پاکستان ریلوے نے یکم نومبر سے 3 مزید ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق مزید 3 ٹرینوں کی بحالی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ریلوے ٹریک کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد دو ماہ 6 دن بعد 3 ٹرینیں بحال کی جا رہی ہیں۔
بحال ہونے والی ٹرینوں میں کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام ایکسپریس ،کراچی اور حویلیاں کے درمیان چلنے والی، ہزارہ ایکسپریس اور کراچی سے ملتان کے درمیان چلنے والی بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس شامل ہیں۔