ملکی معیشت پہلی ترجیح، بنگلہ دیش نے نورا فتیحی کا شو کینسل کردیا

Oct 18, 2022 | 19:06 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  بنگلادیش کی حکومت نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے بالی ووڈ کی مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی کا شو کینسل  کردیا ہے۔

واضح رہے کہ نورا فتیحی کو 18 نومبر کو ڈھاکا میں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کرنا تھی اور پرفارم بھی کرنا تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی وزارت ثقافت نے 17 اکتوبر کو نورا فتیحی کے شو کو ملتوی کردیا اور کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بچانے کیلئے اداکارہ کا شو کینسل کیا تاکہ انہیں ڈالرز میں ادائیگی نہ کی جا سکے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی معاشی صورتحال اور مرکزی بینک کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکارہ کا اجازت نامہ کینسل کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی  حکومت کے فیصلے کے بعد نورا فتیحی اب شو میں پرفارم نہیں کرسکیں گی۔

مزیدخبریں