ایک نیوز نیوز :جماعت اسلامی نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ہمارا مؤقف یہ ہے امریکی صدر کے نیوکلیئر کے حوالے سے بیان پرپاکستانی حکومت کو ایکشن لینا چاہیے تھا۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کو ملک سے نکالا جائے۔
سراج الحق نےالیکشن کمیشن کی جانب سے تیسری مرتبہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ الیکشن روک کر وہ شکست سے بچ جائیں گے، مجھے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر افسوس ہے۔