سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان پر پہنچ گئی
کیپشن: The price of gold has skyrocketed once again

ایک نیوز نیوز :سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ،فی تولہ سونے کی قیمت میں 750روپے اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے کے اضافے کے بعد 149050 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 643 روپے کے اضافے کے بعد 127786 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 1590روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72روپے بڑھکر 1363.16 روپے کی سطح پر آگئی۔
  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 1653 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔