متحدہ عرب امارات میں بیروزگار ہونے والے پاکستانیوں کو الاؤنس ملے گا

Oct 18, 2022 | 17:25 PM

ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات میں بے روزگار افراد کے لیے انشورنس سکیم کا باضابطہ آغاز ۔۔۔۔ بیروزگار مقامی شہریوں اور غیر ملکی کارکنوں  کو الاؤنس ملے گا۔

اس انشورنس پالیسی کے  تحت ہر اس فرد  کوجو  کسی وجہ سے ملازمت سے محروم ہو گیا ہو فائدہ ملے گا  یہ بیروزگاری الاؤنس تین ماہ کے لئے  ہوگا ۔ وزارت انسانی وسائل کی طرف سے رواں ماہ کے آغاز میں کیے گئے اعلان کے مطابق ہر متاثرہ فرد طے شدہ رقم تین ماہ کے عرصے کے لیے وصول کر سکے گا۔

متحدہ امارات میں موجود پرو پارٹنر گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نذر موسیٰ نے  میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس کا اصل فائدہ ان سب لوگوں کو ہوگا جو امارارت میں ملازمت کرتے ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا  اس سکیم کے تحت بے روز گار ہونے والے کارکنوں کو ایک طرح سے زر تلافی دیا جائے گا، یہ زر تلافی نقدی کی صورت میں ہو گا۔ جو تین ماہ کے لیے دیا جائے گا۔ ' تین ماہ کی اس مدت کا آغاز ان کی ملازمت چھوٹنے کے دن سے ہو گا۔

سائمن ایسغار انشورنس کمپنی کے سربراہ اور شراکت دار  کے مطابق ایک فرد جو بے روزگار ہوا ہو گا وہ اپنی ملازمت کے دوران ملنے والی تنخواہ کا 60 فیصد اس انشورنس سکیم سے وصول کرنے کا دعویٰ کر سکے گا۔' تاہم اس کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ کم از کم ایک سال سے اس انشورنس سکیم کے ساتھ انشورڈ ہو۔ یہ ایک سال اس کے انشورنس پالیسی خریدنے والے دن سے شروع ہو گا۔

مزیدخبریں