عالمی شہرت یافتہ ریسلر ’’ دی راک ‘‘ کا پاک بھارت میچ پر تبصرہ

 عالمی شہرت یافتہ ریسلر ’’ دی راک ‘‘ کا پاک بھارت میچ پر تبصرہ

ایک نیوز نیوز:  کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ کرکٹ میچ کی پروموشن’’ دی راک‘‘ کررہے ہیں اور ان کے ٹیزر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کی نظریں جمی تھیں لیکن بی سی سی آئی نے میچ کیلئے پاکستان نہ آنے کا شوشا چھوڑ کر شائقین کی امیدوں پر اوس ڈال دی۔  

لیکن شائقین کرکٹ  ابھی بھی مایوس نہیں اور اس کی دلیل وہ لائے ہیں دی راک کے ٹیزر سے جس میں وہ شائقین کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے دعوت دے رہے ہیں۔ 

پاک بھارت میچ کسی بھی ایونٹ کے دوران ہونے والا سب سے اہم میچ ہوتا ہے جسے دونوں ممالک سمیت دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق ایشیا کپ کے  میچ میں بھارت کے خلاف فتح گرین شرٹس کے لیے بڑا چینلج ہوگی۔