ایک نیوز نیوز: سارو گنگولی کی مدت ختم، سابق بھارتی کرکٹر راجر بنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ بن گئے اور بی سی سی آئی کا چئیرمین بنتے ہی انہوں نے پہلا فیصلہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے کیا ہے .
اپنے دور کے ایک ایوریج کرکٹرراجر بنی کسی بھی لحاظ سےدنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کے چئیرمین بننے کے قابل نہیں تھے ۔ انہیں بی جے پی کی انتہا پسند حکومت نے واحد ایجنڈے یعنی پاکستان مخالفت کی وجہ سے ہی اس اہم عہدے پر تعینات کیا ہے ۔ اسی طرح بھارتی وزیرداخلہ کےبیٹے مسٹر جے شاہ ابھی تک جنرل سیکرٹری کے اہم عہدے پر براجمان ہیں اور حکومتی مفادات کا خیال رکھے ہوئے ہیں۔
66 سالہ راجر بنی 1983 کے ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم میں شامل تھے، وہ کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجر بنی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
راجر بنی کو سارو گنگولی کی مدت ختم ہونے کے بعد صدر مقرر کیا گیا ہے۔ گنگولی کو 2019 میں BCCI کی صدارت ملی تھی، وہ تین سال تک بھارتی بورڈ کے صدر رہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان نہ آنے کی اندرونی کہانی
Oct 18, 2022 | 17:01 PM